0
Thursday 4 Sep 2014 20:25

نام نہاد جمہوریت میں صحافیوں پر آمریت سے بھی بڑھ کر ظلم ہو رہا ہے، گلگت بلتستان جرنلسٹس

نام نہاد جمہوریت میں صحافیوں پر آمریت سے بھی بڑھ کر ظلم ہو رہا ہے، گلگت بلتستان جرنلسٹس
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کراچی کی جانب سے کراچی میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں اسلام آباد میں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ریاض یاسینی، محمد قاسم شگری، علی احمد جان، نیاز احمد نیازی اور فضل احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں صحافیوں پر کی گئی تشدد کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر جی بی یو جے کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ نام نہاد جمہوریت میں صحافیوں پر آمرایت سے بھی بڑھ کر ظلم ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں صحافیوں خطرات لاحق ہیں لہٰذا میڈیا کے نمائندوں کو سکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے پورا کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 408251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش