0
Friday 5 Sep 2014 19:34

بدنام زمانہ جواری سابق پولیس افسر وسیم بیٹر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

بدنام زمانہ جواری سابق پولیس افسر وسیم بیٹر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بدنام زمانہ جواری وسیم احمد عرف بیٹر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے سابق پولیس افسر وسیم احمد عرف بیٹر کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ساؤتھ زون پولیس ملزم وسیم احمد عرف بیٹر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔ ملزم خلاف نیپئر، رسالہ اور عیدگاہ تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم گھاس منڈی میں بڑے پیمانے پر جوئے اور ایرانی ایندھن کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا اس کے علاوہ ایس ایچ اوز سے لے کر ڈی آئی جی عہدوں تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی کراتا تھا۔ واضح رہے کہ بدنام زمانہ جواری وسیم احمد عرف بیٹر محکمہ پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا تھا تاہم ایک سال قبل سب انسپکٹر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 408363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش