0
Friday 12 Sep 2014 18:26

ڈپٹی کمشنر غذر نے دفاتر میں کام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرنے کا سر کلر جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر غذر نے دفاتر میں کام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرنے کا سر کلر جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حُسین نے تمام سرکاری دفاتر میں صبح کام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کرنے کے حوالے سے سر کلر جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حُسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم بحثیت مسلمان ہر کام کو اللہ کے بابرکت نام سے شروع کرتے ہیں اور اسی لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے روزمرہ کام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کریں انہوں نے کہا ہے کہ تمام سربراہان اپنے محکمہ جات میں صبح تمام اسٹاف کو قرآن پاک کی تلاوت کریں اور کام کا آغاز کریں۔
خبر کا کوڈ : 409366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش