0
Monday 15 Sep 2014 23:45

نواز شریف کا استقبال نہ کرنے پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، علامہ اسدی

نواز شریف کا استقبال نہ کرنے پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ سیال موڑ سرگودہا میں سیلاب متاثرین کو نواز شریف کے استقبال نہ کرنے پر ایم این اے محسن شاہ نواز رانجا مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہا ہے، چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے پارٹی عہدیداران کے گھروں میں پولیس گردی جا رہی ہے جو نا قابل برداشت ہے، متاثرین سیلاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلم لیگ نواز کے ممبران اسمبلی ہوش کے ناخن لیں اور عوامی غیض و غضب سے بچیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، حالیہ سیلاب نے ان کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے، سیالکوٹ، سرگودہا، راولا کوٹ میں عوام نے جو ان کی پذیرائی کی ہے اس سے سبق حاصل کرنے کے بجائے اپنے شاہانہ رویوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو جھوٹی ایف آئی آر میں ڈالنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں میں جمہوری اقدار کو پامال کر کے بدترین آمریت کا ثبوت دیا ہے، اگر یہی سلسلہ جاری رہا اور گرفتار کارکنان رہا نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 409866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش