0
Friday 19 Sep 2014 21:51

حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلاول کی سالگرہ سادگی سے منائی جائیگی، مہدی شاہ

حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلاول کی سالگرہ سادگی سے منائی جائیگی، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کو فعال بنایا جائیگا، پارٹی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے ورکرز کو عزت دیتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے۔ وزیراعلٰی و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حالیہ ملک میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ سادگی سے منائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی جنرل سیکرٹری و مشیر جنگلات آفتاب حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی و صوبائی صدر نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مشیر جنگلات آفتاب حیدر کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی عہدیداران و پارٹی وزراء کارکنوں سے بھرپور رابطے میں رہیں اور پارٹی ورکرز کے تمام تحفظات کو دور کریں۔
خبر کا کوڈ : 410541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش