0
Saturday 20 Sep 2014 22:45

کینٹ ایریا میں مسجد کو بم سے اڑانے والے سازشی عناصر کو فوری گرفتار کر کے سزا دیجائے، جی ایس سی کا مطالبہ

کینٹ ایریا میں مسجد کو بم سے اڑانے والے سازشی عناصر کو فوری گرفتار کر کے سزا دیجائے، جی ایس سی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت سپریم کونسل خومر جوٹیال کے زیراہتمام مسجد علیؑ خومر میں گذشتہ رات بم برآمد ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹے تک شاہراہ قائداعظم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کینٹ ایریا میں مسجد کو بم سے اڑانے والے سازشی عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر سکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے اور تمام عبادت خانوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج ملک کی دفاع و سلامتی کے لئے برسرپیکار ہے، سپریم کونسل پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اور ضرب غضب کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کیا کہ ضرب عضب کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 410731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش