0
Saturday 20 Sep 2014 23:56

لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی تو اسمیں اچھنبے کی کیا بات ہے، شاہ محمود قریشی

لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی تو اسمیں اچھنبے کی کیا بات ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ شاہ محمود قریشی نے لندن میں عمران خان اور طاہر القادری ملاقات کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں صرف تبادلہ خیال ہوا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود نے کہا کہ لیڈر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں اگر لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی تو اس میں اچھنبے کی کیا بات ہے۔ شیریں مزاری کو علم نہیں تھا اس لئے انہوں نے ملاقات کی تردید کی۔ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کا اعتراف تو کر لیا لیکن کسی بھی معاہدے کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان صرف تبادلہ خیال ہوا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کون سی معلومات کب دینی ہیں یہ لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دھرنوں کو لندن پلان قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے عمران خان اور طاہر القادری ملاقات سے متعلق چار سوال کئے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان سلپ میں آؤٹ ہونے سے بچے لیکن شاہ محمود نے رن آؤٹ کروا دیا، تصدیق کردی کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی لندن میں ملاقات ہوئی تھی لیکن کسی کی معاونت نہیں تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لندن میں طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات میں اچھنبےکی کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو معلوم نہیں تھا کہ ملاقات ہوئی ہے یا نہیں، کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈرکی مرضی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں تحریری معاہدہ نہیں ہوا تبادلہ خیال ہوا تھا، ان کی ملاقات میں کسی کی معاونت کی ضرورت نہیں تھی۔
خبر کا کوڈ : 410739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش