0
Tuesday 23 Sep 2014 18:32
امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے

تبدیلی کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا پاکستان دشمنی ہے، علامہ ریاض شاہ

تبدیلی کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا پاکستان دشمنی ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ دینی مدارس کے خلاف اٹھنے والی آواز گمراہ کن ہیں۔ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ عالمی امن کے ٹھیکیداروں نے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی قوت مزاحمت کبھی ختم نہیں ہو گی۔ دینی مدارس ختم کرنے کی سوچیں مغرب کی ذہنی غلامی کا نتیجہ ہیں۔ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے الیکشن کمیشن کا مضبوط اور ووٹنگ سسٹم کا فول پروف ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانا پاکستان دشمنی ہے۔ انتخابی نظام کی اصلاح ضروری ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں ہی امن کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔ دہرے معیار نے مسلم ممالک اور تیسری دنیا کو بدامنی کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ افغان حکومت سرحد پار پاکستانی طالبان کی پناہ گاہیں ختم کرے۔ مسلم ممالک کے تحفظ اور سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ تمام شدت پسند تنظیمیں عسکری کارروائیاں کرنے کی بجائے دعوت و تبلیغ کا راستہ اپنائیں۔ اس وقت دنیا کے امن کو جس مسئلے سے شدید خطرہ ہے وہ مسئلہ کشمیر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر بھارت پر اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کر لے۔ بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ قائم رکھنے کے لیے مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 411230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش