0
Tuesday 23 Sep 2014 18:55

داعش بدمعاشوں اور قاتلوں کا گروہ ہے، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،جے یو پی

داعش بدمعاشوں اور قاتلوں کا گروہ ہے، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کی مجلس شوریٰ کے مشاورتی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امدادی پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر پیر ضیاالمصطفی ٰ حقانی کی رہائش گاہ پر جے یو پی نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے اجلاس میں الحاج شہزادہ جان، پیر غلام رسول اویسی،شفاعت رسول نوری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر عثمان نوری، نفیس الحسن بخاری ،پیر اختر رسول قادری، پیر سیف الرحمان چشتی، رضا حیدر، نورالمصطفیٰ حقانی، عابد علی شاہ، مفتی لیاقت علی صدیقی اور دیگر شریک ہوئے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پنجاب، کشمیر اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث غریب بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ امیروں کی فیکٹریاں، ملیں اور فصلیں بھی محفوظ رہی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات عوام نہیں جاگیر دار اور سرمایہ دار ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شریف برادران کی پنجاب میں گذشتہ 30 سال سے بادشاہت قائم ہے مگر ابھی تک لوگوں کے بنیادی مسائل ہی حل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے باوجود مجرمانہ طور پر سیلاب سے بچنے کے لئے اقدامات سے گریز کیا گیا۔ جے یو پی نیازی کے سربراہ نے کہا کہ ابھی تک شریف برادران 30 سالہ حکومت میں سیلاب سے بچاﺅ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی نے ملکی استحکام کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔ اس کے خاتمے کے لئے ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مل کر نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر دہشت گرد داعش تنظیم نے اپنی کارروائیوں سے اسلام کو بدنام کیا ہے، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بدمعاشوں اور قاتلوں کے گروہ کی سرپرستی میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش