0
Wednesday 24 Sep 2014 22:16

کوئٹہ شہر میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا

کوئٹہ شہر میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ گذشتہ رات پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ شہر میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بناکر بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا جس میں دھماکہ خیز مواد بارود اور ہینڈ گرنیڈ بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے موقع پر تین مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ جنہوں نے ابتدائی طور پر کوئٹہ شہر میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ حساس اداروں کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علاقے گیلانی روڈ پر واقع ایک مکان میں دہشتگرد اور بڑی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔ پولیس نے جب وہاں چھاپہ مارا تو تین دہشتگرد گرفتار کرکے وہاں سے بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ جس کی مالیت 6 سے 8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے برآمد کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر کے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسلحہ کوئٹہ شہر میں بڑی تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جانا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ استعمال سے قبل یہ اسلحہ ہمارے ہاتھ لگ گیا اور کوئٹہ شہر کی عوام کو ایک بڑی تخریب کاری سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ اسلحہ کوئٹہ شہر میں مختلف جگہوں پر تخریب کاری کیلئے استعمال ہونا تھا اور اس سے قبل کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر جو ٹارگٹ کلنگ اور دھماکے شروع ہوئے تھے۔ یہ بھی ان کی کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مالک مکان سمیت تمام افراد کو جو اس واقعے سے تعلق رکھتے ہیں نامزد کرینگے اور تحقیقات کے بعد جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ 2012ء میں کچلاک سے بڑی تعداد میں جو اسلحہ برآمد کیا تھا اور ان میں گرفتار ملزمان کو گذشتہ روز عدالت کی طرف سے سزائے موت بھی سنائی گئی جو ہماری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں 110 ایل ایل ایم جی 10 کلاشنکوف، 5 پی آر جی، 100 راؤنڈ آر پی جی، 200 ہائی سپیڈ آر پی جی، 50000 ہزار کلاشنکوف گولیاں، 100 آئی سپیڈ ٹیوب، 500 آئی ڈی پی دھماکہ خیز مواد، 50 بنڈل دھماکہ خیز مواد، 5 کلو گرام آئی سپیڈ دھماکہ خیز مواد،500 میگزین کلاشنکوف،     500 بوری ایل ایل ایم جی، اور آئی ڈی پی کی بےشمار تعداد شامل ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ شہر میں تخریب کاری اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے اب تک 55 افسران کو تعارفی اسناد اور نقد انعامات دیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں افسران نے اچھی کارکردگی دکھائی تو ان کو مزید انعامات دینگے۔ کسی نے غفلت کی تو اس کے خلاف کارروائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جس مکان پر چھاپہ مارا اور اسلحہ برآمد ہوا تفتیش کے دوران کسی کا نام ابھی تک نہیں بتائینگے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی تاہم جس مکان پر چھاپہ مارا وہ ابھی تک زیرتعمیر ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس نے شازین بگٹی کے گھر کا کوئی محاصرہ نہیں کیا البتہ ان کے گھر کے قریب واقع مکان کا محاصرہ کرکے وہاں سے کامیابی حاصل ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 411457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش