0
Thursday 25 Sep 2014 00:31

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں نواز لیگ نے عمران، قادری مخالف قرارداد پیش کر دی

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں نواز لیگ نے عمران، قادری مخالف قرارداد پیش کر دی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف حاجی جانباز خان نے عمران خان اور طاھر القادری کے دھرنوں کو ملکی ترقی اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسمبلی میں قرار داد مذمت پیش کر دی۔ اس پر پاکستان مسلم لیگ قاف نے قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے دھرنوں کی حمایت کا اعلان کیا اور نواز سرکار کو شدید کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آمریت قرار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر جمیل احمد نے بحث کل تک ملتوی کر دی 33 رکنی اسمبلی میں نون لیگ کے پاس صرف تین نشستیں ہیں اور قررار داد کی منظوری بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 411513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش