0
Monday 29 Sep 2014 15:37

ثابت قدم رہنا اور آزمائشوں میں زبان پہ شکوہ نہ لانا ہمارے اہداف کے حقانیت کی دلیل ہے، علامہ جعفر سبحانی

ثابت قدم رہنا اور آزمائشوں میں زبان پہ شکوہ نہ لانا ہمارے اہداف کے حقانیت کی دلیل ہے، علامہ جعفر سبحانی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہانہ درس و میٹنگ کا انعقاد مورخہ 28 ستمبر 2014ء کو بعد نماز مغربین صوبائی دفتر ایس یو سی پاکستان صوبہ سندھ میں کیا گیا۔ ماہانہ نشست سے علامہ شیخ جعفر علی سبحانی صدر ایس یو سی پاکستان کراچی ڈویژن نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری حسنین، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے ناظم علی نقوی سمیت ایس یو سی کراچی ڈویژن کے ضلعی عہدیداران سمیت مختلف زونل اور یونٹ کے کارکنان نے شرکت کی۔ علامہ جعفر سبحانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے اہداف کے تعقب میں ثابت قدم رہنا اور آزمائشوں میں شکوہ زبان پہ نہ لانا ہمارے اہداف کی حقانیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تعمیر اخلاق و سیرت کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ درسی نشست کے بعد کارکنان کے ساتھ سوال و جواب کی محفل منعقد کی گئی، جس میں علامہ جعفر سبحانی نے کارکنان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور انکے مسائل سنے۔ علامہ سبحانی نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پروگراموں کے حوالے سے کارکنان کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کارکنان کو خاص تاکید کی کہ عزاداری و عزاداروں کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کریں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 412304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش