0
Tuesday 7 Oct 2014 19:53
ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بن جاتا

تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنیکی کوشش کریں، آصف علی زرداری

تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنیکی کوشش کریں، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں لاہور، گوجرانوالہ اور نارووال کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں اور معاشرہ ہے۔ تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق بننے جا رہا تھا، اپنے دور میں اسے بچایا۔ نواز شریف جب ہم پر تنقید کرتے تھے انھیں سمجھایا تھا کہ مسائل اتنے آسان نہیں ہیں۔ اب نواز شریف اقتدار میں آئے ہیں تو انھیں مشکلات کا پتہ چل گیا ہے۔ عمران خان کو بھی چیزوں کی جلد سمجھ آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدتمیزی کی سیاست نہیں کرتے۔ جنھوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی سیاست کی بعد میں انھیں صفایاں دینی پڑیں۔ آصف علی رداری نے کہا کہ ہسپتال بنانے والے سیاست میں آگئے ہیں تو صبر سے کام لیں۔ پاکستان میں 20 ایسے لوگ ہیں جنھوں نے بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہیں۔ سندھ میں میرے بزرگوں نے مدرسۃ الاسلام بنایا۔ فلاحی کاموں سے عزت کی ملتی ہے، سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ہم نے سیاست کی بجائے پاکستان بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جب چاہیں گے مرضی کے نتائج حاصل کریں گے۔ غریب مزدور اور کسان ہمارے ساتھ ہیں، نوجوان بھی کہیں نہیں گئے۔ بلاول بھٹو ہر طبقے کی آواز بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 413575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش