0
Tuesday 14 Oct 2014 11:34

پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے درکار مالی ضروریات کے لئے متبادل ذرائع پر غور کر رہا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے درکار مالی ضروریات کے لئے متبادل ذرائع پر غور کر رہا ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے پاک ایران پائپ لائن منصوبے کے لئے گوادر سے نوابشاہ تک 700 کلومیٹر پائپ لائن کی منظوری دے دی ہے، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگاجس میں گیس پائپ لائن کے منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس امر پر اتفاق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ علی طیب نیا کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کے لئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان منصوبے کے لئے درکار مالی ضروریات کے لئے متبادل ذرائع پر غور کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر منصوبہ کے سلسلہ میں پاکستان کے عزم کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 414525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش