0
Sunday 26 Oct 2014 14:30

نئے انتخابات پاکستانی عوام کی دلی خواہش ہے، اسد عمر

نئے انتخابات پاکستانی عوام کی دلی خواہش ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ پاکتسان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ تبدیلی کی لہر کراچی سے لیکر خیبر تک اور خیبر سے لیکر گلگت بلتستان تک پہنچ چکی ہے، پورے ملک کے عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، نئے انتخاب ملک کے عوام کی دلی خواہش ہے، پاکستان کی عوام آئندہ کسی صورت مینڈیٹ چوری کرنے والوں اور مہنگائی و کرپشن کے ذمہ داروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک انصاف کراچی کی جانب سے سی ویو پر دیئے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے پاکستانی قوم کو 30 نومبر کو اسلام آبادکے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہی ترقی کاضامن ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان، خرم شیر زمان، ڈاکٹر عائشہ حبیب، شہزاد حیدر علی شیر، خرم حسن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 416556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش