0
Thursday 30 Oct 2014 20:47

عوام محرم میں قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، مہدی شاہ

عوام محرم میں قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی وزراء اور ممبران قانون ساز اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارگی اور امن کے فضاء کو فروغ دینے کیلئے منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا کہ محرم الحرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی مرتب کی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام صوبے کا امن وامان قرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں امن خراب کرنیوالوں کی نشاندہی کریں، حکومت علاقے کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریگی۔
خبر کا کوڈ : 417327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش