0
Sunday 2 Nov 2014 09:31

دہلی شاہی مسجد کے امام غدار ہیں انہیں پاکستان بھیج دینا چاہیے، بی جے پی لیڈر کا مطالبہ

دہلی شاہی مسجد کے امام غدار ہیں انہیں پاکستان بھیج دینا چاہیے، بی جے پی لیڈر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر یوگی آدتی ناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کو غدار قرار دیتے ہوئے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر یوگی آدتی ناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے ایک نجی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی امام سید احمد بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے، واضح رہے کہ جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری اور انکی دستار بندی کی تقریب میں امام سید احمد بخاری نے 22 نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاہم نریندرمودی کو دعوت نہیں دی۔ شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجود مسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، بھارت کے مسلمان 2002ء کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا، اس پر انھوں نے آج تک معافی تک نہیں مانگی، انہوں نے یہ تک کہا کہ نریندر مودی ہمیں پسند نہیں کرتے ہم انہیں پسند نہیں کرتے، شاہی امام نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش