0
Friday 31 Oct 2014 18:53

نریندر مودی ہمیں پسند نہیں کرتے ہم بھی انہیں پسند نہیں کرتے ہیں، دہلی کے شاہی امام

نریندر مودی ہمیں پسند نہیں کرتے ہم بھی انہیں پسند نہیں کرتے ہیں، دہلی کے شاہی امام
اسلام ٹائمز۔ دہلی جامع شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے بھارتی وزیراعظم کے بجائے نواز شریف کو ایک تقریب میں مدعو کئے جانے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ نریندر مودی ہمیں پسند نہیں کرتے ہم بھی مودی کو پسند نہیں کرتے ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کبھی مسلمانوں تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ مسلمانوں کو فاصلے پر رکھا، امام احمد بخاری نے کہا کہ سبحان کو اس لیے اس اہم عہدے کے لیے چنا گیا ہے کیونکہ ان کا رجحان مذہب اور انسانیت کی طرف زیادہ ہے، بی بی سی کے مطابق سید احمد بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے اور اس سے وہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، بی جے پی کے ترجمان ننل کھولی نے کہا کہ امام سید احمد بخاری خود پر سوالات اٹھا رہے ہیں ہندوستانی مسلمان ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں اور وہ ہندوستان سے پیار کرتے ہیں اور وہ کبھی پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تقریب میں دعوت دینے اور نریندر مودی کو تقریب سے دور رکھنے سے جامع مسجد کے امام کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش