0
Sunday 2 Nov 2014 01:41

داعش کے 5 کمانڈر پاکستان پہنچ گئے، سونے کی بھاری مقدار بھی سعودی عرب سے پاکستان منتقل

داعش کے 5 کمانڈر پاکستان پہنچ گئے، سونے کی بھاری مقدار بھی سعودی عرب سے پاکستان منتقل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا سے داعش کے 5 کمانڈر پاکستان پہنچے ہیں جو یہاں کالعدم اسلامی ریاست کے لئے کارندے بھرتی کرنے سے متعلق امور سر انجام دیں گے جبکہ اس ضمن میں مالی امور سے نمٹنے کے لئے سونے کی بھاری مقدار بھی سعودی عرب سے پاکستان منتقل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے اعلی حکام کو دی جانے والی حالیہ بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں اس وقت داعش کے 370 اہلکار موجود ہیں جن میں سے 22 کارندے کراچی میں بھی موجود ہیں اور ان افراد نے سینٹرل جیل سرنگ سازش کی تیاری میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ حال ہی میں پاکستان پہنچنے والے کمانڈروں میں سے تین کراچی اور دو لاہور میں موجود ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ دیکھی گئی تھی جس کے بعد خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ داعش کی حمایت کرنے والے گروہ پاکستان میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش