0
Sunday 2 Nov 2014 14:01

8 محرم الحرام، مجالس، جلوس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے 16 ہزار پولیس اہلکار تعینات

8 محرم الحرام، مجالس، جلوس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے 16 ہزار پولیس اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرائسز، پوسٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے تحت کرائسس رسپانس ٹیموں کی تشکیل میں پولیس کمانڈوز سمیت تھانہ پولیس، ریزرو پلاٹون کے افسران اور جوانوں کی تعیناتی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر منتخب کردہ مقامات پر ایمبولینس، فائربریگیڈ کی گاڑیوں، ٹوچن گاڑیوں کی موجودگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لئے مشترکہ انسدادی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ 8 محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے پولیس کی جانب سے تیار کردہ ہنگامی منصوبے کے تحت پولیس کی تعیناتی پر مشتمل ایک رپورٹ کا جائزہ لے رہے تھے۔ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں، مجالس کے  مقامات، جلوسوں کے اجتماعات اور گزرگاہوں پر سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، تھانوں کی سطح پر ہوٹلوں، مسافر خانوں، گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والوں کے کوائف کی تصدیق اور شناخت کے جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس کے مختلف مقامات پر پولیس ایمرجنسی کیمپس قائم کئے جائیں اور روٹس پر قائم سبیلوں اور میڈیکل کیمپس کے اطراف میں کڑی نگرانی کے ضمن میں پولیس اہلکاروں کی باقاعدہ بریفنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 8 محرم الحرام کو 610 سے زائد مجالس، 160 جلوسوں سمیت سنی مکتبہ فکر کے 35 سے زائد وعظ و محافل اور 15 سے زائد برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 16 ہزار 613 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر کے ہوٹلوں میں تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے قریب قائم ہوٹلوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 417722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش