0
Monday 3 Nov 2014 23:43

ٹنڈوالہیار، یوم عاشور پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ، رینجرز کی بھاری نفری تعینات

ٹنڈوالہیار، یوم عاشور پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ، رینجرز کی بھاری نفری تعینات
اسلام ٹائمز۔ یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد میں مقرر کر دیا گیا جبکہ شہر بھر میں ایک درجن سے زائد خفیہ کیمرے نصب کر دیے گئے تفصیلات کے مطا بق یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر ضلع ٹنڈوالہیار میں یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کی بحالی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے جبکہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار اور لیڈیز پولیس بھی مقرر کر دی گئی۔ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار عمر طفیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم الحرام کو ضلع بھر میں نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کی سخت سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل ترتیب دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا عم بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سادہ لباس اہلکار جلوس کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں اور مین شاہراہوں پر کسی بھی ممکنہ خطرات کو منہ دینے کیلئے ہائی الرٹ کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ماتمی جلوسوں کی گزرگاہیں اور شہر کے مختلف علاقے تاحال صفائی سے محروم ہیں، مومنین نے حکومت سے فوری طور پر صفائی کرانے کا مطالبہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 417920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش