0
Friday 7 Nov 2014 17:49
ہنگو اور کرم ایجنسی سے 12 ہزار افراد نے داعش میں شمولیت کرلی

داعش لشکر جھنگوی اور اہلسنت والجماعت کیساتھ ملکر کارروائی کرسکتی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان

لشکر جھنگوی کو شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنیکا ٹاسک دیا جاسکتا ہے
داعش لشکر جھنگوی اور اہلسنت والجماعت کیساتھ ملکر کارروائی کرسکتی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کیجانب سے جاری شدہ مراسلے کی وہ کاپی اسلام ٹائمز نے حاصل کرلی ہے، جسکے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش پاکستان بھر میں‌ کسی بھی وقت اپنی مذموم دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کرسکتا ہے۔ اکتیس اکتوبر کو محکمہ داخلہ بلوچستان کیجانب سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق داعش نے پاکستان میں لشکر جھنگوی اور اہلسنت والجماعت کیساتھ بھی ہاتھ ملا لئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق داعش نے دس افراد پر مشتمل "اسٹریٹیجک پلاننگ گروپ" بھی تشکیل دے دیا ہے، جو ملک میں پاک افواج کی مرکزی تنصیبات اور ان افسران کیخلاف کارروائی کرینگے جو آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ دس سے بارہ ہزار افراد نے ہنگو اور کرم ایجنسی کے علاقوں سے باقاعدہ طور پر داعش میں‌ شمولیت اختیار کرلی ہیں، جو کہ خیبر پختونخوا میں بھی اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ داعش خصوصاً لشکر جھنگوی کو پاکستان میں صرف شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دے سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ مراسلہ آئی جی بلوچستان پولیس، آئی جی ایف سی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر کوئٹہ، وزیراعلٰی سیکرٹریٹ بلوچستان اور ڈائریکٹر نیکٹا اسلام آباد سمیت دیگر اعلٰی انتظامی اداروں کو ارسال کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش