0
Wednesday 5 Nov 2014 23:05
پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ہے

مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی ہے، نواز شریف

مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ہے۔ وزیراعظم نے قبلہ اول مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوجوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فورسز کا حملہ دہشتگردانہ عمل ہے۔ پاکستان کو توقع ہے کہ اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے گی۔
خبر کا کوڈ : 418139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش