0
Sunday 9 Nov 2014 20:26

سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم

سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس افسران کو 15 نومبر سے صوبے بھر میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ پولیس افسران، صوبائی محکمہ صحت کے حکام اور وزیراعلی سندھ کی پولیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیں، اس کے علاوہ حساس علاقوں میں پولیس نفری کے ساتھ پولیس کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے۔ واضح رہے کہ رواں برس سندھ سمیت ملک بھر میں اب تک 230 سے زائد پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے انسداد پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 418733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش