0
Sunday 16 Nov 2014 19:24

حب رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اہل بیتؑ کے نقش قدم پر چلیں، مولانا نور المصطفیٰ

حب رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اہل بیتؑ کے نقش قدم پر چلیں، مولانا نور المصطفیٰ
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں جامع مسجد صدیقؓ اکبر میں سالانہ یا رسول اﷲ ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر نور المصطفیٰ رضوی نے کہا ہے کہ شہید انسانیت حضرت امام حسینؑ نے تسلیم و رضا کی ایسی داستان رقم کی جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی بے مثل قربانی اتحاد امت کے لئے مشعل راہ ہے، امام حسینؓ کی قربانی تا حشر زندہ رہے گی، فلسفہ شہادت ہمارے ایمان کی شناخت ہے، حب رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اہل بیتؑ کے نقش قدم پر چلیں۔ واضح رہے کہ کانفرنس سے فدا حسین شاہ، پروفیسر ظفر بندیالوی، علامہ غلام مصطفی شاکر، قاضی نگاہ مصطفی چشتی، علامہ احمد حسن چشتی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 419828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش