0
Tuesday 18 Nov 2014 15:06

ہنگو، چہلم کی مجالس کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

ہنگو، چہلم کی مجالس کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کےضلع ہنگو میں چہلم امام حسین کی مجالس کونشانہ بنانے کے بڑے منصوبےکا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہنگو میں ذیاڑ ڈونگا کے پہاڑوں میں 20 سے 25 شدت پسندوں کا گروپ دیکھا گیا ہے جو بھاری ہتھیاروں اور بارودسےمکمل طور پرلیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چہلم امام حسین کے جلوسوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سےسخت ترین سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کور ہیڈ کوارٹر، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کےسربراہان کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش