0
Monday 24 Nov 2014 23:19

ڈی آئی خان، نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ

ڈی آئی خان، نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی تربیت کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی کے تعاون سے نان ٹیچنگ ملازمین کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر اللہ نور خان نے بھی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر آصف جمیل، بنوں یونیورسٹی کے ڈاکٹر صفدر غازی، یونیورسٹی سینٹ کے ممبر محمد سہیل گنگوہی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ڈاکٹر عمر علی خان نے کہا ہے کہ اس تربیت سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور تدریسی عملہ کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی مختلف امور پر تربیت سے جہاں اہلکاروں کی صلاحیت بہتر ہونے سے انکی کارکردگی میں تبدیلی آتی ہے وہیں تدریسی عملہ کو بھی ماہر انتظامی عملہ کی امداد حاصل ہوتی ہے۔ اس سے تدریسی عمل میں مزید آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار اس تربیت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فروغ علم کے مقاصد کی تکمیل ہو۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشیدنے شرکاء ورکشاپ پر زور دیا کہ وہ اس ورکشاپ سے فائدہ اٹھائیں۔ اپنی صلاحیتوں میں بہتری لائیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی ذاتی عزت میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ یونیورسٹی اور اپنے ادارہ کی مزید بہتر اور پیشہ وارانہ انداز میں خدمت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیساتھ ساتھ دلی سکون بھی محسوس کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان کی جانب سے اس نوعیت کی ورکشاپ کے انعقاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 421282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش