0
Friday 28 Nov 2014 14:08

سوڈان، اونٹوں پر سوار حملہ آوروں نے 15 افراد کو قتل کر دیا

سوڈان، اونٹوں پر سوار حملہ آوروں نے 15 افراد کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے 15 افراد کو قتل جب کہ 10 کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان کے جنوبی علاقے دارفر کے قریب حمادی کے علاقے میں اونٹوں پر سوار مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 شہری ہلاک جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ شہریوں پر حملہ کس نے کیا اور کیوں کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دارفر میں 2003ء سے پانی اور دیگر معدنیات پر علاقائی قبائل اور حکومت کے درمیان ہونے والے تنازع میں اب تک 3 لاکھ کے قریب افراد ہلاک جب کہ 20 لاکھ سے زائد لوگ در بدر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش