0
Thursday 4 Dec 2014 10:48

کشمیری قوم کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش ناکام بنا دے گی، سردار یعقوب

کشمیری قوم کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش ناکام بنا دے گی، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ سبز علی خان ، ملی خان، راجولی خان کے ورثاء کشمیر کے شہیدوں کے خون کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔ کوٹہ سسٹم کے تحف ملازمتوں کے باعث میرٹ کا قتل ہو رہا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے فراڈ الیکشن کشمیری قوم نے ناکام بنا دیئے ہیں۔ مودی کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جموں کشمیر کے لوگ حق خودارادیت کے نقطہ پر متفق ہیں۔ الحاق یا خودمختاری کا فیصلہ حق خودارادیت ملنے کے بعد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے مظفرآباد میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار یعقوب نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے لندن میں کشمیر ملین مارچ اور بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ اور عالمی سطح پر کشمیر کاز کے لیے کی جانے والی کوششوں سے عوام کو آگاہ کیا اور کہا کہ ۲۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء کو بھارتی فوج کے کشمیر میں داخلے اور قبضے کے خلاف ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا اور بھارتی قبضے سے آزادی تک جدوجہد رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ لندن کشمیر ملین مارچ کے کامیاب انعقاد سے بھی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس موقع پر بعض غیرملی ایجنٹوں نے ہلڑبازی کر کے ہماری تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری تحریک کے خلاف سازش کرنے والے کشمیری قوم کے دشمن ہیں ان لوگوں کے کشمیر میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 423219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش