0
Friday 5 Dec 2014 12:20

جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے، احسن اقبال

جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں مقابلہ اونچے نعروں اور لمبی تقریروں کا نہیں بلکہ اقتصادی ترقی کا ہے، آج ہمیں کسی کے لئے گو فلاں گو کا نعرہ نہیں لگانا بلکہ ہمیں ’گو لوڈ شیڈنگ گو‘، ’گو دہشت گردی گو‘ اور ’گو مہنگائی گو‘ کہنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے معاشی پہیے کا چلتے رہنا بہت ضروری ہے۔ فیصل آباد، لاہور اور کراچی کو بند کرنا پاکستان کی برآمدات کو بند کرنا ہے۔ جلاؤ گھیراؤ ملک کے لئے زہر قاتل ہے لہذا ہمیں اس قسم کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 423456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش