0
Friday 5 Dec 2014 12:54

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد17 پہنچ گئی

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد17 پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بارہمولہ اور اوڑی کے درمیان موہرا علاقے میں ہوئی جھڑپ میں مرنے والی تعداد 17 پہنچ گئی ہے، ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کے گروپ نے صبح 3 بجے اوڑی اور بارہمولہ کے درمیان موہرا علاقے میں واقع 31 فیلڈ رجمنٹ کیمپ پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں پیش آئیں۔ پولیس ذرائع نے ابھی تک 8 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں 9 فوجی اور ایک اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں، صبح 3 بجے شروع ہوئی تصادم آرام کے دوران مرنے والوں میں ایک فوجی آفیسر سمیت 8 فوجی ، 3 پولیس اہلکار اور 6 جنگجو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنگجوﺅں کے گروپ نے صبح 3 بجے اوڑی اور بارہمولہ کے درمیان موہرا علاقے میں واقع 31 فیلڈ رجمنٹ کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں پیش آئیں۔ ذرائع کے مطابق کیمپ پر حملے کرنے کے بعد جنگجو دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے اور دو جگہوں پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔ جھڑپ کے آس پاس کے وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دیگر قصبوں سے بھی ناخوشگوار واقعات پیش آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ادھر ترال قصبے کے بس اسٹینڈ میں گرینیڈ دھماکے کی وجہ سے ایک عام شہری جاں بحق جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس وقت گرینیڈ داغا گیا اُس وقت بس اسٹینڈ میں روز مرہ کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ دھماکے کی زد میں آنے والے تمام افراد عام شہری بتائے جارہے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت نازی بتائی جارہی ہے۔ دھماکے بعد علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 423459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش