0
Friday 5 Dec 2014 15:39

اصل گستاخ جنید جمشید نہیں بلکہ توہین آمیز کتابوں کے مصنفین ہیں، علامہ عباس کمیلی

اصل گستاخ جنید جمشید نہیں بلکہ توہین آمیز کتابوں کے مصنفین ہیں، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ اصل گستاخ اور مجرم جنید جمشید جیسے جذباتی اور جوشیلے نوجوان نہیں بلکہ ان کتابوں کے وہابی مصنفین ہیں جنہوں نے اپنی تصانیف میں ایسا گستاخانہ مواد اکھٹا کیا اور ایسی کتب آج بھی مارکیٹوں میں موجود ہیں، لہٰذا حکومت ایسے عناصر کیساتھ رعایت کے بجائے سخت سزا دے جنہوں نے یہ کتابیں لکھیں اور شائع کروائیں۔ یہ بات انہوں نے چہلم کی مناسبت سے کربلا معلی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینل اور اینکرز حضرات ناخواندہ اور نیم خواندہ مذہبی اداکاروں کی حوصلہ افزائی سے باز رہیں بلکہ انہیں نعت خوانی کی حد تک رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزرگان دینا ور مقدس ہستیوں کا احترام ہم سب پر لازم ہیں اور جو لوگ اس طرح کی حرکات میں ملوث ہیں وہ تعلیمات اسلامی سے نا واقف اور خدا اور اس کے رسولﷺ کے ناپسندیدہ ہیں، ایسے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 423513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش