0
Saturday 6 Dec 2014 06:39

دہشتگردی کا مسئلہ اسوقت علاقے کے تمام ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

دہشتگردی کا مسئلہ اسوقت علاقے کے تمام ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اپنا پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس دورے میں پاکستان کے حکام سے ایران اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ اور تجارت کی سطح بڑھانے کے بارے میں گفتگو ہوئی اور دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کی توسیع کے ایک سمجھوتے پر دستخظ بھی ہوئے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اس بات کے پیش نظر کہ پاکستان میں ستّر فیصد لوگ دیہاتوں اور قصبوں میں آباد ہیں، جو زراعت میں مشغول ہیں، اس لئے زرعی پیداوار اور تیل و گیس، نیز پیٹروکیمیکل کی پیداوار کی تجارت اور لین دین، دونوں ملکوں کے درمیان مفید واقع ہوگی۔ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان کے حکام سے سکیورٹی اور سرحدی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور اس مسئلے پر مزید توجہ دیئے جانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دہشتگردی بھی ایک ایسا اہم مسئلہ رہا کہ جس پر خاص طور سے گفتگو ہوئی، اسلئے کہ دہشتگردی کا مسئلہ اس وقت علاقے کے تمام ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل مسئلہ بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 423639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش