0
Monday 15 Dec 2014 06:22

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکتوں کیخلاف امریکہ بھر میں مظاہرے جاری

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکتوں کیخلاف امریکہ بھر میں مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پولیس کے تشدد سے نہتے سیاہ فام افراد کی ہلاکتوں کے حالیہ واقعات کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں بھرپور مظاہرے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اور بوسٹن میں نکالی جانے والی بڑی احتجاجی ریلیوں میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں سفید اور سیاہ فام دونوں شامل تھے۔ مظاہرین نے بینرز اور بڑے بڑے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیاہ فام لوگوں کی زندگی پر بھی فرق پڑتا ہے، نسل پرست پولیس کو روکو، اور "میں سانس نہیں لے سکتا" جیسے نعرے درج تھے۔
امریکہ میں حالیہ دنوں میں پولیس کی کارروائی اور اس میں سیاہ فام لوگوں کے مارے جانے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں ایرک گارنر کے اہل خانہ کے علاوہ مائیکل برائون نامی سیاہ فام شہری کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ 18 سالہ مائیکل برائون کو ریاست میزوری کے علاقے فرگوسن میں کچھ عرصہ قبل ایک سفید فام پولیس افسر نے گولی مار دی تھی۔ دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرے کے دوران گارنر کی والدہ گوین کار نے اس مارچ کو "تاریخ ساز لمحہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ان تمام لوگوں کو جو ہمارا ساتھ دینے کے لیے نکلے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 425699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش