0
Wednesday 17 Dec 2014 20:27

جہاد النکاح سے انکار، داعش دہشتگردوں نے 150 عراقی خواتین کے سر قلم کر دیئے

جہاد النکاح سے انکار، داعش دہشتگردوں نے 150 عراقی خواتین کے سر قلم کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشتگرد تنظیم ”دولت اسلامی داعش“ کے ایک مقامی کمانڈر ابو انس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکاری 150 خواتین کے سر قلم کر دیئے ہیں۔ مقتول خواتین میں بعض کم عمر جبکہ کئی حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشتگرد نے اپنے ساتھی دہشتگردوں سے مل کر فلوجہ میں جنگجوﺅں سے شادی سے انکاری خواتین کو چُن چُن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں دو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، جہاں سینکڑوں مرد و زن کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ انہیں جبراً داعش کی بیعت پر مجبور کیا جاتا ہے اور انکار پر سر قلم کر دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں داعش کی جانب سے فلوجہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قیدی بنائی گئی خواتین داعشی جنگجوﺅں کے لئے جہاد بالنکاح کے طور پر حلال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 426378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش