0
Saturday 20 Dec 2014 09:48

پشاور، مچنی پل پر دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور، مچنی پل پر دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس مِیں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان کے مطابق مچنی پل پر پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ متھرا عشرت یار بھی شہید ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی کے قریب سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے جس کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے چارسدہ میں بھی تھانہ سرو کی حدود میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو ملزمان نے فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شدت پسندوں کے دیگر ساتھیوں کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 426892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش