0
Saturday 20 Dec 2014 16:32

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں این ایس ایف گلگت کے زیراہتمام شمعیں روشن

سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں این ایس ایف گلگت کے زیراہتمام شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے واقعہ میں شہید ہونے والے معصوم طالب علموں کی یاد میں گھڑی باغ میں شمعیں روشن کی گئیں، جس میں این ایس ایف کے کارکنوں نے شرکت کی۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب منعقدہ تقریب میں کہا گیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے مگر حکومت سمیت کوئی ادارہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں ہونے والے سانحہ کے بعد اچھے اور برے طالبان کا تفریق ختم کرنا پڑے گا ورنہ پاکستان کے محنت کش عوام اپنے دفاع خود کرنے پر مجبور ہونگے۔ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے کامریڈ واجد، کامریڈ احسان کریم، کامریڈ عنایت ابدالی و دیگر نے کہا کہ طالبان اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں پر حملہ کر کے سامراجی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ بندوق کی نوک پر اسلام نافذ کرنے والے دراصل اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو ماضی میں سپورٹ کرنے والے اب اپنے کیے پر پاکستانی عوام سے معافی مانگ مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 426998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش