0
Saturday 20 Dec 2014 18:58

بارک اوباما نے روس کی حمایت پر کریمیا کے ساتھ تجارت پر پابندی لگا دی

بارک اوباما نے روس کی حمایت پر کریمیا کے ساتھ تجارت پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے روس کی حمایت کرنے پر یوکرین کے جزیرہ نما علاقے کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے خصوصی انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کریمیا پر تجارتی پابندی اس بات کی وضاحت ہے کہ یوکرین میں روس کا قبضہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے، روس سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ مشرقی یوکرین سے اپنا قبضہ ختم کر دے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر دے۔ واضح رہے کہ کریمیا پر معاشی پابندی کے بعد امریکی شہریوں کو کسی قسم کا تجارتی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر کوئی کمپنی یا فرد کریمیا کے ساتھ کسی قسم کی تجارت میں ملوث پایا گیا تو اس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ بارک اوباما کی جانب سے کریمیا کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا حکم کانگریس کی جانب سے پیش کئے گئے اس بل کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں صدر کو روس پر پابندی کے علاوہ اس بات کا بھی اختیار ہو گا کہ وہ تباہ کن ہتھیار یوکرین کی فوج کو بھیجیں۔ یوکرین میں رواں برس کے آغاز سے شروع ہونے والے تنازعے میں اب تک 5 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مغربی ممالک اس کی تمام تر ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہیں، جب کہ روس کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 427048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش