0
Sunday 21 Dec 2014 18:33
فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ وقت کا اہم تقاضا ہے

اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنیوالے یزیدیت کے مشن پر عمل پیرا ہیں، راغب نعیمی

اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنیوالے یزیدیت کے مشن پر عمل پیرا ہیں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ لاہور میں آئمہ و خطباء کی تربیتی ورکشاپ ’’فروغ امن‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ امن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا کہ تشدد پسند عناصر کی ہر محاذ پر حوصلہ شکنی کی جائے، ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لئے آئمہ و خطباء منبر و محراب سے اسلام کے فلسفہ اخوت کو عام کریں، پرامن اور مثالی معاشرے کے لئے رواداری، ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کے جذبوں کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منبر و محراب سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے، پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے والے یزیدیت کے مشن پر عمل پیرا ہیں، فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ وقت کا اہم تقاضا ہے، ملک انتہائی نازک ترین صورت حال میں ہے، ایسے میں وطن عزیز کسی بھی طرح کی شرانگیزی اور دہشت گردی جیسی وارداتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین امن ہے اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، دشمن قوتیں پاکستان کی بقا کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، عالمی منصوبے کے تحت فرقہ واریت کو پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، تمام دینی جماعتیں متحد ہو کر بیرونی سازشوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں خون کی ندیاں بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے اسلام کے سپاہی اور قوم کے ہیرو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 427252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش