0
Monday 22 Dec 2014 21:50

لال مسجد کے باہر احتجاج کرنے پر آرگنائزر کو طالبان کی دھمکی

لال مسجد کے باہر احتجاج کرنے پر آرگنائزر کو طالبان کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے مرکزی آرگنائزر معروف وکیل اور سماجی رہنماء جبران ناصر کو مبینہ طور پر تحریکِ طالبان (احرار گروپ) کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر لال مسجد کے باہر احتجاج کا سلسلہ نہ روکا گیا تو وہ اس کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ یاد رہے کہ جبران ناصر نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے اس بیان پر مظاہرے شروع کئے تھے کہ انہوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دھماکے کی مذمت نہیں کی تھی تاہم بعد میں احتجاج کے باعث مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اگر ان کے مذمت سے کچھ ہوتا ہے تو وہ سو بار مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر مظاہرہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ یاد رہے کہ سول سوسائٹی کے اس مظاہرے میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 427507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش