0
Monday 22 Dec 2014 21:08

کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کو کل پھانسی دینے کے بلیک وارنٹ جاری

کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کو کل پھانسی دینے کے بلیک وارنٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو کل منگل کے روز پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں، دونوں مجرموں کو فرقہ وارانہ طور پر قتل کے الزام میں 10 سال قبل پھانسی کی سزاء دی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، ان دونوں نے 2001 میں کراچی کے سولجر بازار میں ڈاکٹر رضا پیرانی کو قتل کیا تھا، جس پر ان کو 2004ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی جانب سے سکھر جیل کو جاری کیے گئے وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو 23 دسمبر (منگل) کی صبح 6:30 پر پھانسی دی جائے، سکھر جیل کے سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مطلع کیا گیا تھا کہ مجرموں کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ کے اجراء کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں مجرموں کی پھانسی کے بلیک وارنٹ متعدد بار جاری کیے جا چکے ہیں مگر ایوان صدر سے اس کو ملتوی کر دیا جاتا تھا، ڈاکٹر پیرانی کو سولجر بازار میں اپنے کلینک کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے صرف ایک شخص کو پھانسی کی سزاء دی گئی تھی جو کہ فوجی عدالت سے سزاء یافتہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 427481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش