0
Friday 26 Dec 2014 15:03

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ سول جج ثاقب جواد نے مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ سول سوسائٹی کے ساتھ ہنگامہ آرائی کیس میں جاری کیے گئے ہیں، مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج ہے۔ یاد رہے کہ سول سوسائٹی کے اراکین نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر آج بروز جمعہ شام 5 بجے آبپارہ پولیس اسٹیشن پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف درج ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں اور اگر آج شام 5 بجے تک یہ دفعات شامل ہوگئیں تو وہ منتشر ہوجائیں گے، دوسری صورت میں اپنے احتجاج کے اگلے مرحلے کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان کی دہشت گردی اور معصوم جانوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ نہ تو اس واقعے کی مذمت کریں گے اور نہ انھیں 'شہید' کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 428261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش