0
Sunday 28 Dec 2014 22:54

سیپ اساتذہ کو سڑکوں پر خوار کرنا معلم کے معزز پیشے کی توہین ہے، کریم شاہ

سیپ اساتذہ کو سڑکوں پر خوار کرنا معلم کے معزز پیشے کی توہین ہے، کریم شاہ
اسلام ٹائمز۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کریم شاہ نے کہا ہے کہ سیپ سکولوں کے اساتذہ کو کئی دنوں سے سڑکوں پر خوار کرنا معلم کے معزز پیشے کی توہین ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کو جلد از جلد اس معملے کو حل کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار قانون ساز اسمبلی کریم شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی وجہ سے کسی قوم کی مستقبل بہتر بنائی جا سکتی ہے حکومت ان کو جائز حقوق دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ شدید سردی میں سیپ اساتذہ احتجاج پر مجبور ہیں حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر ان کو بحال کریں تاکہ وہ بہتر انداز میں تدریسی عمل کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معلم کے اس معزز پیشے کے ساتھ اس طرح کا مذاق مہذب معاشرے کی نشانی نہیں اس لیے ان کے مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر منظور کر لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 428830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش