0
Monday 29 Dec 2014 12:25

پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے ذرہ برابر بھی سنجیدہ نہیں، ایم کیو ایم

پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے ذرہ برابر بھی سنجیدہ نہیں، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، مارکیٹ جلتی رہی، لیکن حکومتی وزیر، مشیر اور افسران نیند کی گولیاں کھا کر سوتے رہے، حکومت سندھ نے سوائے زبانی دعوؤں کے کچھ نہیں کیا، کراچی جو ملک کا معاشی حب ہے اور سابق بلدیاتی حکومت میں اس کا بجٹ 48 ارب روپے تھا جو کم کرکے 6 ارب روپے کر دیا گیا، کراچی سے تمام ادارے فائدہ اٹھارہے ہیں لیکن جب اسے ضرورت پڑتی ہے تو کوئی بھی اس کی مدد نہیں کرتا، گزشتہ 4 سال میں ترقیاتی کاموں کی حالت ابتر اور فائربریگیڈ کی حالت خراب ہوئی، صوبائی بجٹ کی خطیر رقم عوام کی سہولیات پر خرچ کرنے کے بجائے وزرا، مشیروں اور حکومتی ارکان کی عیاشیوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صرف کراچی کے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ ہی سوتیلا سلوک نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کے ساتھ بھی کیا جا رہا ہے، جہاں سے پیپلز پارٹی کے رہنما منتخب ہوتے رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ذرہ برابر بھی سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، لیکن اتنے بڑے واقعے پر سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ سامنے نہیں آیا، حکومتی وزیر، مشیر اور افسران نیند کی گولیاں کھا کر سوتے رہے اور اب صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ قمر منصور نے مزید کہا کہ کمیٹیاں بننے کی روایت کو ختم کرنا ہوگا، ایم کیو ایم ان کے نقصانات کے ازالے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 428914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش