0
Tuesday 30 Dec 2014 22:06

چار سدہ. پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

چار سدہ. پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشن میں چالیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے اور انہیں تفیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع چار سدہ کے مختلف علاقوں شبقدر سروکئی، نشہ، تنگی اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، گرفتار افراد میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جبکہ چارسدہ پولیس نے ضلع چار سدہ کی تینوں تحصیلوں شبقدر، تنگی اور تحصیل چارسدہ کے مختلف علاقوں میں مالک مکان اور کرایہ داروں کیخلاف کریک ڈائون شروع کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 429249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش