0
Wednesday 31 Dec 2014 19:59

لاہور پولیس کو ملزمان کی تلاش کیلئے موبائل فون ٹریکنگ سسٹم دیدیا گیا

لاہور پولیس کو ملزمان کی تلاش کیلئے موبائل فون ٹریکنگ سسٹم دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کے لئے اپنے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے 160 اہلکاروں کو موبائل فون ٹریکنگ کورس کرایا جا رہا ہے جس کے تکمیل کے بعد لاہور کے ہر تھانے میں 2، 2 اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو نئے سسٹم کے ذریعے چوری، ڈکیتی، قتل سمیت دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو تلاش کرنے میں مدد دیں گے۔ کورس کرنے والے اہلکاروں کو موبائل فون ٹریکنگ اور جیو فینسی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ماہرین پولیس اہلکاروں کو تربیت دے رہے ہیں۔ دوسری جانب لاہور پولیس کی ڈولفن فورس کو ترکی سے تربیت دلانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت لاہور پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت کے لئے ترکی بھیجا جانا تھا لیکن کوئی بھی ایس پی ڈولفن فورس جوائن کرنے پر تیار نہیں ہوا جس کے باعث ٹریننگ کے لئے جانے والے اہلکاروں کو تاحال نہیں بھجوایا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی گریزاں ہے کہ وہ ڈولفن فورس میں نہ جائے۔
خبر کا کوڈ : 429522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش