0
Wednesday 31 Dec 2014 19:42

پاکستان کی سرزمین پر اب دہش گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں،شہباز شریف

پاکستان کی سرزمین پر اب دہش گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں،شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے لاہور میں چین کے پہلے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قونصلیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ہونے والی ملاقات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ  میں مذمت کرتے ہوئے بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے وحشی درندوں نے درندگی کی انتہا کر دی ہے، سانحہ پشاور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس میں وحشیوں نے پھول جیسے بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے، قومی اتفاق رائے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر اب دہش گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، چین پاکستان کا بااعتماد دوست  ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں چین کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔  اس موقع پر چینی قونصلیٹ  کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 429518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش