0
Saturday 10 Jan 2015 11:18

لاہور،حساس ادارے کی کارروائی، طالبان کا اہم کمانڈر 2ساتھیوں سمیت ہلاک

لاہور،حساس ادارے کی کارروائی، طالبان کا اہم کمانڈر 2ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ پر پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن،تحریک طالبان کےاہم کمانڈر اور واہگہ بارڈر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ حساس اداروں نے انٹیلی جنس اطلاع پر برکی روڈ پر واقع مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ مقامی کمانڈر روح اللہ نے ساتھیوں کی ہلاکت پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے دیگر 2 دہشت گردوں میں ایک معراج خان اور دوسرا عمرفاروق ہے۔ معراج خان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسد اللہ قریشی عرف روح اللہ کا بھائی ہے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان ملا فضل اللہ گروپ اور باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ روح اللہ حساس اداروں کو 2 نومبر واہگہ بارڈر دھماکہ میں مطلوب تھا۔ جس میں 60 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ مکان کی تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، فسادی لٹریچر، خود کش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 431518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش