0
Friday 9 Jan 2015 23:54

مشرف حملہ کیس، ایک اور مجرم خالد محمود کو اڈیالہ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا

مشرف حملہ کیس، ایک اور مجرم خالد محمود کو اڈیالہ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالدمحمود کو اڈیالہ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ تختہ دار پر جانے سے قبل خاندان کے 27 افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سزائے موت پر عمل درآمد سے پہلے جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے جبکہ فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ پھانسی دینے کے لئے جلاد کو کوٹ لکھپت جیل سے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل بلایا گیا۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے خالد محمود کو پھانسی سے قبل اہل خانہ سے ملوایا گیا۔ بیوی، بچوں اور بہن سمیت خاندان کے ستائیس افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک آخری ملاقات کی۔ خالد محمود پاکستان ایئرفورس میں چیف ٹیکنشن تھا۔ اس نے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ چودہ دسمبر 2003ء کو سابق صدر پرویز مشرف پر جھنڈا چیچی پل راولپنڈی کے قریب قاتلانہ حملہ کیا تھا مگر کامیاب نہ ہوسکا۔ الزام ثابت ہونے پر 3 اکتوبر 2005ء کو فیلڈ مارشل کورٹ نے خالدمحمود سمیت پانچ افراد کو سزائے موت سنائی۔ ستائیس اکتوبر دوہزار دس کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ مشرف حملہ کیس میں اب تک خالد محمود سمیت نیاز محمد، کرم دین، اور نوازش کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ عدنان رشید بنوں جیل حملے کے بعد مفرور ہے۔
خبر کا کوڈ : 431470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش