0
Friday 16 Jan 2015 21:50

فرانسیسی میگزین کی ناپاک جسارت، دنیا بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری

فرانسیسی میگزین کی ناپاک جسارت، دنیا بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ کائنات کی برگزیدہ ترین ہستی کی شان میں گستاخی کے بعد فرانسیسی میگزین کی اس توہین آمیز جسارت پر دنیا کے کئی ممالک میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں نے فرانسیسی پرچم کو نذر آتش کر کے غم وغصے کا اظہار کیا۔ فرانس کے ملعون میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے توہین آمیز مواد شائع کرنے پر عالم اسلام میں شدید غم وغصے کی لہر جاری ہے۔ فرانسیسی میگزین کی جسارت پر فلسطینی مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مشتعل فلسطینیوں نے اس موقع پر فرانسیسی پرچم نذر آتش کیا اور میگزین کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اردن کے شہر امان میں مسلمانوں نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلیاں نکالیں۔ میگزین کی ناپاک حرکت کے خلاف مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخاے کے باہر شدید احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے روک تھام کیلئے قانون سازی نہ کی تو اسے بھی توہین رسالت کا برابر مجرم سمجھا جائے گا۔ گستاخ میگزین کے خلاف فلپائن میں سیکڑوں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے حق کی بھی کچھ حدود ہوتی ہیں۔ فرانسیسی میگزین نے جان بوجھ کر وہ حدود پار کیں۔ کویت میں بھی توہن آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کا گھیراؤ کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 432999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش